بنگلورو،2؍جون (ایس او نیوز) کانگریس کے سینئر لیڈر اور کرناٹک اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سدارمیا منگل کو بخار میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد داکٹروں نے انہیں دو دن آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سدارمیا نے خرابی صحت کی وجہ سے اگلے دو دن کے لئے اپنے تمام پروگرام منسوخ کردیئے ہیں۔ریاست کے سابق وزیر اعلی نے کوڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں۔ احتیاطی تدابیر کے طور پرڈاکٹروں نے ان کی دوبارہ کورونا جانچ کی، جس کی رپورٹ منفی رہی ہے۔